21 دسمبر 2025 - 05:39
حماس کو غیر مسلح کرنے کے ٹرمپ منصوبے کی ناکامی، اسرائیلی وزیر کا اقرار

اسرائیلی ٹی وی چینل i12 نے صہیونی ریاست کے وزیر خزانہ کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا غزہ کے بارے میں منصوبہ بیکار اور ناکام ہے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || دائیں بازو کے انتہاپسند اسرائیلی وزیر خزانہ نے "ٹرمپ معاہدے کے دوسرے مرحلے کے تحت غزہ کو غیر مسلح کرنے" کی کامیابی کے بارے میں امید ظاہر کی مگر یہ بھی کہ کہ "مجھے نہیں لگتا کہ کوئی بھی اس معاملے میں فوجی طاقت کا استعمال کئے بغیر کامیاب ہو سکے گا۔"

اسموتریچ نے کہا: "ٹرمپ اور عالمی برادری غزہ کو غیر مسلح کرنے کے پابند ہیں!"

اس نے دعویٰ کیا کہ "’اگر حماس غیر مسلح نہیں ہوتی تو ہم خود یہ کام کریں گے اور حزب اللہ کو بھی تباہ کر دیں گے"۔ [گویا صہیونی فوج گذشتہ دو برسوں میں وہ حماس اور حزب اللہ کے ساتھ فٹبال کھیل رہی تھی اور اب اچانک وہ انہیں تباہ کر دے گی!]۔

اس صہیونی وزیر نے کہا کہ یہ بہت ضروری ہے کہ بنیامین نیتن یاہو امریکی صدر سے اگلی ملاقات کے دوران غزہ، لبنان اور مغربی کنارے کے معاملات ٹرمپ کے ساتھ مذاکرات کی میز پر رکھے!

واضح رہے کہ حماس کی طرف سے جنگ بندی کے معاہدے کی مکمل پابندی کے باوجود، صہیونی ریاست نے اپنے وعدوں پر عمل نہیں کیا، قتل عام اور بمباریوں اور شدید ناکہ بندی کا سلسلہ جاری رکھا اور صہیونی فوج معاہدے کے تحت غزہ سے پسپا نہیں ہے، لیکن اب وہ توقع کر رہے ہیں کہ فلسطینی مقاومت کو غیر مسلح ہو جائے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

 

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha